(مسافر ہوا ئی جہا ز میں نماز کیسے پڑھے ؟)
مسئلہ: کیا فرما تے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:مسا فر اگر ہوا ئی جہاز کے اندر ہو اور وہ فضا میں اڑرہا ہو تو نماز کے متعلق کیا حکم ہے ؟بینواتو جروا۔
المستفتی:عبد الرحیم رضوی بہرا ئچ شریف ۱۱؍ محرم الحرام ۱۴۲۹ھ
الجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون المجیب الوھاب
اگر ہو ا ئی جہاز فضا میں اڑ رہا ہو اور مسا فر کو غالب گمان ہو کہ اڈے پر اترنے تک اتنا وقت نہ بچے گا کہ جس میں نماز پڑھ سکے گا تو ہوا ئی جہاز اڑ نے ہی کی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہے اس لئے کہ ہوا ئی جہاز کا ڈرا ئیور اسے ہر جگہ اتار نہیں سکتا تو یہ ما نع میں وجہ العباد نہیں اس لئے اس میں پڑھی گئی نماز کا اعادہ نہیں ہے،
جیسا کہ فتاوی شا می ہے ’’ قولہ لا یعید ای فی سقوط الشرائط او الا رکان بعذرسما وی بخلاف ما لوکان من قبل العبد ‘‘ اھ ملخصا (فتاوی شا می جلد اول ۵۶۲)
اور ہوا ئی جہاز میں جو ما نع پایا جا تا ہے وہ سبب سما وی کے حکم میں ہے کہ ڈرا ئیور کو ہر جگہ رو کنے کا اختیار نہیں ۔اھ ملخصا واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۳؍ محرم الحرام ۱۴۲۹ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
عبد الوحید الرضوی المصبا حی
خادم الافتاء فیض العلوم بہرا ئچ شریف
۱۸؍ محرم الحرام ۱۴۲۹ھ
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔