(جن شرعی احکام کے مکلف ہیں یا نہیں؟)
مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ :جن شر عی احکام کے مکلف ہیں یا نہیں اگر ہیں تو انسا نو ں کی طر ح یا کچھ فر ق ہے ؟ نیز جنات کی اقتد امیں نما ز پڑھنا جا ئز ہے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا از ۔فرید الحسن رضو ی ،چھن پورہ ،بنارس یکم جمادی الا ولی ۱۴۲۹ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــوب بعون الملک الو ہا ب
جن ہماری شر یعت کے مکلف ہیں مجھے کہیں یہ نہیں ملاکہ جن کچھ احکام میں انسانو ں سے مستثنیٰ ہو ں اس لئے وہ انسا نوں ہی کی طر ح مکلف ما نے جا ئیں گے ۔ اور جن کی اما مت صحیح ہے جب کہ انسانی شکل میں آکر اما مت کر ے در مختار میں ہے ’’وتصح اما مۃ الجنی اشبا ہ‘‘ اس کے تحت ردالمحتار میں ہے’’اوجا ء ھا علی صورۃ ادمی کذافی الحلیۃ وکذا یقال فی اما مۃ الجنی‘‘اھ ملخصا
( جلد دوم باب الا ما مۃ ص۲۹۰) واللہ تعالیٰ اعلم
محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۲۰ جما دی الا ولیٰ۱۴۲۹ھ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔