AD Banner

{ads}

مورتی کی پوجا کرناکیسا ہے ؟

(مورتی کی پوجا کرناکیسا ہے ؟)

مسئلہ:کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید نے مو رتی کی پوجا کی اور بکر اچڑھایا تو زید پر حکم شرع کیا ہے؟بینوا تو جروا

المستفی۔غلام غوث نظا می میہی پو رہ۳؍صفر۱۴۲۹ھ؁
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
صورت مذکورہ میں کالی کی پوجا کرنے اور بکرا چڑھانے کی بنا پر زید اسلام سے خارج ہوگیا اور اس کی بیوی نکاح سے نکل گئی۔زید کو چاہئے کہ وہ اعلانیہ توبہ کرے اور تجدید ایمان وتجدید نکاح کرے جب تک زید توبہ نہ کرکے پھر سے مسلمان نہ بنے اور اپنی بیوی سے دوبارہ نکاح نہ کرے ،اس وقت تک مسلمانوں کو چاہئے کہ زید کے ساتھ میل جول،کھانا پینا،سلام کلام ترک کردیں اور زید کے اس کفر یہ کام میں جو بھی شریک رہاہو یا اس سے خوشی کا اظہار کیا ہو ان سبھوں کو تجدید ایمان وتجدید نکاح کرنا ضروری ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۱؍صفر۱۴۲۹ھ؁ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner