AD Banner

{ads}

نماز ترا ویح میں امام قعدہ بھول گیا اور تیسری رکعت کا سجدہ کر لیا تو کیا کرے؟

(نماز ترا ویح میں امام قعدہ بھول گیا اور تیسری رکعت کا سجدہ کر لیا تو کیا کرے؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ:نمازترا ویح میں امام قعدہ بھول گیا اور تیسری رکعت کا سجدہ بھی کر لیا تو اب سجدۂ سہو سے نماز درست ہو گی یا نہیں ؟بینواتو جروا۔

المستفتی: محمد حنیف القا دری ۲۵؍ محرم۱۴۲۷؁ھ

 الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون العلام الوھاب

ترا ویح حکم نفل میں ہے ،اور جس نفل نماز کی تین رکعت اس طرح پڑھی جا ئے کہ اس میں دوسری رکعت پر قعود نہ کیاجائے وہ نفل نماز مذہب اصح پر فا سد ہو جا تی ہے ،سجدہ سہو سے بھی صحیح نہیں ہو تی ۔لہذا صورت مسئولہ میں ترا ویح کی یہ نماز صحیح نہیں ہو تی بلکہ فاسد ہو جا تی ہے ۔

جیسا کہ فتاوی ہند یہ میں ہے ’’ولو صلی التطوع ثلاث رکعات ولم یقعد علی راس الرکعتیں الا صح انہ تفسد صلواتہ ‘‘اھ یعنی اگر نفل میں تین رکعت پڑھا رہا ہے دوسری رکعت میں قعدہ نہیں کیا صحیح یہ ہے کہ نماز فاسد ہو گی ۔(فتاوی ہندیہ جلد ۱؍۱۱۳؍مطبوعہ دیو بند )

 اور خاتم المحققین علا مہ ابن عا بدین شا می حنفی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں :’’ولو تطوع بثلاث بقعد ۃ واحدۃ کان ینبغی الجواز اعتبار الصلوۃ المغرب لکن الاصح عدمہ لا نہ قد فسد ما اتصلت بہ القعدۃ وھو الرکعۃ الا خیر ۃ لان التنفل با لرکعۃ الواحدۃ غیر مشروع فیفسدما قبلھا ‘‘یعنی اگر تین رکعت نفل ایک قعدہ سے پڑھ لیا منا سب تو یہ ہے کہ نماز مغرب کا اعتبار کر کے جا ئز ہو جا ئے گا مگر صحیح تر یہ ہے کہ جا ئز نہیں ہو تی کیوں کہ جس رکعت سے اس قعدہ کو اتصال ہے وہ تو فاسد ہو گئی یعنی آخری رکعت کیوںکہ ایک رکعت نفل غیر مشروع ہے لہذا ما قبل کو فاسد کر دے گی ۔اھ (فتا وی شا می جلد ۱؍۵۱۱؍دیو بند )واللہ تعا لیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۷؍ محرم الحرام۱۴۲۷؁ھ


الجواب صحیح والمجیب نجیح

عبد الوحید الرضوی المصباحی

خادم الافتاء جا معہ غازیہ فیض العلوم بہرائچ

۲؍ صفر ۱۴۲۷؁ھ

لقداصاب من اجاب

عبد الجلیل الرضوی

خادم التدریس جا معہ اشرفیہ مسعود العلوم بہرائچ

۵؍صفر ۱۴۲۷؁ھ





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner