AD Banner

{ads}

عبادت میں لذت رزق حلال سے ہوتی ہے

 عبادت میں لذت رزق حلال سے ہوتی ہے

    حضرت بایزید بسطامی فرماتے ہیں کہ میں نے کئی سال عبادت کی : (فلم يجد للعباد طعما ولا لذة ) لیکن عبادت میں مزہ اور لذت نہیں پائی۔ آپ اپنی والدہ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا، اے میری امی (انسى لا اجد للعبادة ولا للطاعة حلاوة ابدا فانظرى هل تناولت شيئا من الطعام الحرام حيث كنت في بطنك او حسن رضاعتی )  میں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور فرمانبرداری میں کوئی لذت نہیں پائی۔ آپ غور و فکر فرمائیں کہیں آپ نے کوئی نا جائز کھانا تو نہیں کھایا جب میں آپ کے بطن میں تھا۔ یا دودھ پلانے کے دوران کوئی لقمہ کھایا ہو جو حلال نہ ہو۔ کچھ دیر آپ کی والدہ نے غور کیا تو فرمانے لگی: (یـا بـنـي لما كنت في بطني صعدت فوق سطح فرایت اجانة فيها اقط فاشتهيته فاكلت منه مقدار انملة بغير اذن صاحبہ) اے میرے بیٹا: جب تو میرے بطن میں تھا تو میں ایک دن چھت پر چڑھی وہاں ایک مرتبان دیکھا اس میں پنیر تھا۔ میں نے اسے کھانا چاہا تو مالک کی اجازت کے بغیر میں نے تھوڑا سا پنیر کھالیا۔ تو بایزید بسطامی نے فرمایا: (ما هو الا هذا فاذهبى الى صاحبه و اخبريه بذلك) عبادت میں لذت نہ ہونے کی وجہ 

یہی ہے۔ پس آپ اس کے مالک کے پاس جائیں اور اسے یہ بتائیں یعنی اس سے معاف کروائیں۔ چنانچہ آپ کی والدہ اس کے پاس گئی اور سارا ماجرا بیان کیا۔ مالک نے اسے کہا: (انت فی حل منه ) تیرے لئے اس سے حلال ہے یعنی میں نے معاف کیا۔ پھر آپ نے اپنے بیٹے بایزید بسطامی کو یہ سارا واقعہ بتایا ( فعندها ذاق حلاوة الطاعة)  بس جا کے آپ کو عبادت میں لذت محسوس ہوئی۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۸۱)


طالب دعا

محمد ابرارالقادری





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner