AD Banner

{ads}

یزید لعین کی ہلاکت

( یزید لعین کی ہلاکت)

ایک دن یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے دوستوں سے کہنے لگا: (انه لا يمكن ان يمر على انسان يوم كامل بلا مکروہ و غم)  کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اس پر سارا دن بغیر کسی پریشانی اور غم کے گزرے۔ اور میں یہ چاہتا ہوں: (ملوان اجعل لي يوما لا ارى فيه ذلك ) کہ میں ایک ایسا دن مناؤں جس میں ایسی کوئی پریشانی نہ ہو۔ چنانچہ اس نے ایک لہو ولعب کی ایسی مجلس سجائی جس میں پھولوں کے گلدستہ بھی پیش کئے گئے تھے۔ یزید کی ایک حنانہ نامی لونڈی تھی جو اس کی محبوبہ تھی وہ شکل وصورت اور آواز کے اعتبار سے سب سے زیادہ اچھی تھی ۔ یزید نے اس لونڈی کو اپنے پیچھے پردہ میں بٹھایا اور اپنے دوستوں کو اپنے سامنے بیٹھایا۔ یزید کبھی اپنی لونڈی کی طرف دیکھتا اور اس سے کھیلتا اور کبھی اپنے دوستوں کی طرف دیکھتا تھا۔ تا کہ اس کی آواز سن سکے۔ یہ تماشا عصر تک جا ری رہا۔ اس کے بعد لوگوں نے یزید کو ایک انار دیا۔ جب اس نے انار کا دانہ نکال کر اپنے ہاتھ پر رکھا تا کہ اس کی لونڈی بھی کچھ کھائے چنانچہ لونڈی نے ایک دانہ لے کر کھایا: (فوقعت حبة في حلقها فماتت لوقتها فحصل له من الغم مالا مزيد عليه و استمر على ذلك اربعة ايام ثم مات على معاصیہ)  تو وہ دانہ اس کی حلق میں پھنس گیا اور وہ اسی وقت مرگئی ۔ تو یزید کو اس کے مرنے کا بڑا دکھ ہوا تو اس غم کی وجہ سے چار دن سے زیادہ دن بھی نہیں گزرے تھے کہ یزید پلید بھی ہلاک ہو گیا۔ .(حکایات قلیوبی صفحہ ۸۱)


طالب دعا

محمد ابرارالقادری





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner