AD Banner

{ads}

جنتی موتی

(جنتی موتی)

حکایت بیان کی جاتی ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک عبادت گزار شخص تھا۔ اس پر معیشت یعنی روزی کی تنگی ہو گئی۔ ایک وہ جنگل میں جاکر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گیا۔ وہ یہی سوال کرتا کہ مجھے کچھ دیا جائے ایک دن غیب سے آواز آئی (ایها العابد مد يدك و خذفمد يده فوضع عليها درتان كانهما كو كبان ضياء ) اے عبادت گزار اپنا ہاتھ کھول اور لے لو۔ چنانچہ اس نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور اس پر دو موتی ستاروں کی طرح چمکتے ہوئے رکھے گئے ۔ وہ ان کو لے کر گھر واپس آیا اور اپنی بیوی سے کہنے لگا: (امنا من الفقر ) اب ہم فقر سے امن میں آگئے ۔ پھر اس عابد نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ وہ جنت کے ایک محل میں ہے اور اس سے کہا گیا کہ یہ تیرا ہے۔ پھر اس نے دو تخت دیکھے جن میں سے ایک سرخ سونے کا اور ایک چاندی کا ہے۔ اور دونوں کی چھت موتی سے بنی ہوئی ہے۔ اس سے کہا گیا: ﴿واحدهما مقعدك و الاخرى مقعدك امراتك ) ایک تیرے بیٹھنے کے لئے اور دوسرا تیری بیوی کے لئے ہے۔ جب اس نے چھت کی طرف دیکھا تو دو موتیوں کی جگہ خالی پائی۔ اس نے کہا: (ما بال هذا الموضع انه خال)  یہ جگہ کیوں خالی ہے؟ کہا گیا: (ولم یکن خالیا و انت تعجلت في الدنيا الدرتين و هذا موضع هما)  یہ جگہ پہلے خالی نہیں تھی بلکہ تو نے دنیا میں دو موتیوں کی جلدی کی ہے ان کی جگہ ہے۔ اس کے بعد وہ اچانک خواب سے اٹھا اور اپنی بیوی سے کو خواب بتایا۔ بیوی نے کہا: (عليك ان تدعو الله و تسالة حتى يردهما مكانهما كما)  تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہو یہاں تک کہ وہ موتیوں کو واپس کر دے۔ چنانچہ وہ پھر جنگل میں گیا اور دونوں موتی ہاتھ پر رکھ کر الہ تعالی سے دعا کرنے لگا کہ اے اللہ : ان موتیوں کو واپس لے لو ۔ بالآخر ایک دن وہ موتی اس کی ہتھیلی سے غائب ہو گئے۔ اور غائب سے آواز آئی: (ان رددنا هما الى مكانهما فحمد الله على ذلك و الني عليه)  ہم نے ان دونوں موتیوں کو ان کی جگہ واپس کر لیا ہے۔ پس اس شخص نے اس پر اللہ تعالی کی تعریف کی اور شکر ادا کیا۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۸۰)


طالب دعا

محمد ابرارالقادری





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner