AD Banner

{ads}

باپ کی خدمت کا فائدہ

 باپ کی خدمت کا فائدہ

 اوس یمانی فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے چار بیٹے تھے ۔ جب وہ شخص بیمار ہوا تو ان کے بیٹوں میں سے ایک نے دوسرے اپنے بھائیوں سے کہا: ( ان تمرضوه و لیس لكم من ميراثه شئى واما امرضه و ليس لي من ميراثه شئی )

 اگر تم میں سے کوئی باپ کی بیمار پرسی کرے تو اس کے لئے وراثت سے کوئی چیز نہیں، یا پھر مجھے تیمار داری کرنے دو اور میں میراث سے کوئی چیز نہیں لوں گا۔ [ سب بھائیوں نے کہا کہ تم ہی باپ کی خدمت کر وہ اس بیٹے نے اس شرط پر باپ کی خدمت کی ، ایک دن اسے خواب میں کہا گیا:  ( ايت مكانا كذا و خذ منه مائة دينار و ليس فيها بركة ) 

قلال جگہ جاؤ اور وہاں سے سود بینار لے لو لیکن اس میں برکت نہیں ہے۔ اس نے صبح اٹھ کر خواب اپنی بیوی کو بتایا تو اس نے کہا: (خذھا)  اس کو لے لو۔ لیکن اس نے دینار لینے سے انکار کر دیا۔ پھر اس کو دوسری رات کہا گیا: (ايت مكانا كذا و خذمنه عشرة دینار ولا بركة فيها) فلاں جگہ جاؤ اور وہاں سے دس دینار لے لو لیکن اس میں برکت نہیں ہے۔ اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا: (فخرضته على اخذها قابی ) تو اس نے دینا ر لینے کی خوب اسے ترغیب دی۔ لیکن اس نے دینار لینے سے انکار کیا۔ تیسری رات پھر اسے کہا گیا: (اذهب الى مكان كذا و خذ منه دينارا وفيه البركة فذهب اليه و اخذة) فلاں جگہ جاؤ اور وہاں سے ایک دینار لے لو کیونکہ اس میں برکت ہے۔ جب وہ دینار لے کر نکال تو دیکھا کہ ایک آدمی دو مچھلیاں پیچ رہا ہے۔ اس نے مچھلی والے سے کہا:( بکم تبيعهما) تم ان دو مچھلیوں کو کتنے میں فروخت کرو گے۔ اس نے کہا: (بدینار) کی ایک دینار میں ۔ چنانچہ جب وہ ان مچھلیوں کو خرید کر گھر لایا اور ان کا پیٹ چاک کیا تو ہر ایک کے پیٹ سے ایک ایک نایاب موتی نکلا ۔ وہ ان موتیوں کو لے کر بادشاہ کے پاس حاضر ہو گیا۔ تو بادشاہ نے اس کو ایک موتی کے بدلہ بہت ساری رقم عنائیت کی اور کہا  (هذه لا تصلح الا مع اختها فاعطينها ونعطيك بها كذا و كذا) یہ موتی اپنے دوسرے موتی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ وہ موتی بھی آپ مجھے دے دیں اور ہم آپ کو اس کے عوض کافی رقم دیں گے۔ چنانچہ وہ گھر گیا اور دوسرا موتی بھی لا کر حاضر کر دیا۔ بادشاہ نے جو مال دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اس کو دیا: (فحصل له بركة خدمة والده رحمہ اللہ تعالی) کے اس کو یہ مال دولت باپ کی خدمت کی وجہ سے ملی تھی۔(حکایات قلیوبی ص۔۷۶)

طالب دعا

محمد ابرارالقادری





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner