(نا مردمسجد میں اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے یا نہیں ؟)
مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ نامرد مسجد میں اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے یا نہیں ؟بینواتو جروا
المستفتی مولانا اکبر علی بہرا ئچ شریف یکم رمضان ۱۴۲۷ھ
الجــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھا دی الی الصواب
نامرد کا اعتکا ف میں بیٹھنا جا ئز ہے ۔جیسا کہ علا مہ حصکفی حنفی رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں :’’وھل یصح من الخنثی فی بیتہ لم أرہ والظا ہر لا لا حتمال ذکو ریتہ ‘‘(درمختار مع شا می جلد ۳؍۴۲۹)
جب خنثی کا مسجد میں معتکف ہو نا جائز ہے تو نا مرد کے معتکف ہو نے میں کیا مما نعت ہو گی ۔اھ ملخصا واللہ تعا لی اعلم
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۰؍رمضان المبا رک ۱۴۲۷ھ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔