AD Banner

{ads}

(حاجی گھر پر قربانی کا انتظام کیا ہے تو کیا مکہ میں بھی قربانی کرے؟)

 (حاجی گھر پر قربانی کا انتظام کیا ہے تو کیا مکہ میں بھی قربانی کرے؟)

مسئلہ: محمد حنیف رضویؔ سنی رضوی مسجد، آگرہ روڈ کرلا، بمبئی

زید حج کے لئے جا رہا ہے اس کے نام سے گھر پر قربانی ہو گی تو زید پر حج کی قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟

الجواب: زید نے اگر حج افراد کیا تو اس پرحج کی قربانی واجب نہ ہو گی بلکہ اس صورت میں مستخب ہو گی حج تمتع یا قران کیا تو بہرحال اس پر حج کے شکرانہ کی قربانی واجب ہو گی البتہ اگر محتاج محض ہو جائے یعنی اس کے پاس اتنا نقد نہ رہ جائے کہ جانور خرید سکے اور نہ ایسا سامان رہے کہ اسے بیچ کر لا سکے تو اس صورت میں قران یا تمتع کرنے والے پر قربانی کے بدلے دس روزے واجب ہوں گے تین تو حج کے مہینے میں یعنی یکم شوال سے نویں ذی الحجہ تک حج کا احرام باندھنے کے بعد چاہے رکھے اور باقی سات روزے تیرہویں ذی الحجہ کے بعد بہتر یہ ہے کہ گھر پہنچ کر رکھے

قال اللّٰہ تعالٰی: فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَۃِ اِلَی الْحَجِّ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْھُدٰی۔ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰـثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ اِذَا رَجَعْتُمْ (پ ۲ ع ۸) 

اور درمختار مع شامی جلد دوم ص ۱۹۲ میں ہے: وذبح للقران وھودم شکر بعد رمی یوم النحر وان عجز صام ثلثۃ ایام ولو متفرقۃ آخرھا یوم عرفۃ وسبعۃ بعد تمام ایام حج ا ھ ملخصًا۔

پھر اگر ایام نحر میں قارن اور متمتع شرعاً مقیم رہے یعنی مکہ شریف میں کم سے کم پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے اس وقت حاضر ہوئے کہ منیٰ کی طرف حج کے لئے نکلنے میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ باقی رہے‘ اور اس درمیان میں تین دن کی مسافت کا سفر نہ کرے اور مالک نصاب رہے تو اس پر عیدالاضحی کی قربانی بھی واجب ہے چاہے حرم میں کرے یا گھر پر اور اکثر شرعاً مسافر رہے‘ اور وطن میں اپنے نام قربانی کا انتظام کرے تو وہ قربانی اس کی جانب سے نفلی ہو گی۔ کسی صورت میں گھر کی قربانی حج کے شکرانہ کی قربانی کا بدل نہیں بن سکتی اس کے لئے منیٰ اور حدود حرم خاص ہیں جیسا کہ ردالمحتار جلد دوم ص ۱۹۳ پر حج کے شکرانہ کی قربانی کے بارے میں

یختص بالمکان وھو الحرام ا ھ۔ ھٰذا ما عندی وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی

۱۸؍ ذوالقعدہ ۱۴۰۲ھ؁





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner