AD Banner

{ads}

(حج فرض ہو نے کی شرطیں کیا ہیں )

(حج فرض ہو نے کی شرطیں کیا ہیں )

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ!حج فرض ہو نے کی شرطیں کیا ہیں ؟بینوا توجروا 

المستفتی: عبد القا در جامعی 

الجواب بعون المجیب الوہاب

حضورصد ر الشریعہ علا مہ امجد علی علیہ الرحمۃ و الرضوان تحریر فرما تے ہیں:(۱) مسلمان ہو نا (۲) دار الحرب میں ہو تو یہ بھی ضروری ہے کہ جانتا ہو کہ اسلام کی فرا ئض میں حج ہے (۳)با لغ ہو نا (۴) عا قل ہو نا (۵) آزاد ہو نا (۶) تندرست ہو نا کہ حج کو جا سکے (۷)سفر خرچ کا مالک ہو اور سوا ری پر قا در ہو خواہ سوا ری اس کی ملک ہو یا اس کے پاس اتنا مال ہو کہ کرا یہ پر لے سکے (۸) وقت یعنی حج کے مہینوں میں تمام شرا ئط پا ئے جا ئیں ۔( بہار شریعت حصہ ۶؍۸تا ۱۳)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معین الدین خاں رضوی غفر لہ القوی

۲۴؍ شوال المکرم۱۴۲۸؁ھ




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner