AD Banner

{ads}

(سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ 07)

(سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ 07)

 واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا
خصائلِ مبارکہ:
اور آپ کے خصائلِ مبارکہ کو مناقبِ غوثیہ میں اس طرح بیان فرمایا ہے کہ : آپ کے جسم مبارک پر کبھی مکھی نہیں بیٹھتی اور آپ کے پسینہ مبارک سے خوشبو آتی تھی اور آپ کے بول وبراز کو بھی زمین کھا جاتی تھی ۔ایک دن لوگوں نے عرض کیا کہ حضور! یہ سب باتیں تو آپ کے جدِ امجد نبی ٔ کریم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ کے ساتھ مخصوص تھیں ،جو حضور کے اندر پائی جاتی ہیں اس کا کیا سبب ہے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ربِّ کائنات کی قسم یہ وجود عبدالقادر کا نہیں ہے ۔بلکہ وجودِ مسعود جدِ امجد ﷺ کا ہے ۔ اس بات میں اشارہ ہے کہ صفت فنا فی الرسول آپ کے اندر بدرجۂ اتم موجود تھیں اور ذات وکمال میں اس درجہ فنا ہوگئے تھے کہ آپ کا جسمِ پاک عین مقدس حضور نبیٔ کریم ﷺ کا سا ہوگیا تھا ۔اور اسی کو فنائے اتم کہتے ہیں۔(مسالک السالکین ۔ج۱ ص۳۴۲)

عہدِ طفلی کے حالات:
آپ کی جانب ابتداء ہی سے خداوندِ قدوس کی رحمتیں متوجہ تھیں پھر آپ کے مرتبۂ فلک وار کو کون چھو سکے یا اس کا اندازہ لگا سکے ۔ چنانچہ آپ نے خود ہی اپنے بچپنے کے واقعات کی اس طرح نشاندہی فرمائی ہے کہ عمر کے ابتدائی دور میں جب کبھی میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنا چاہتا تو غیب سے آواز آتی تھی کہ لہو ولعب سے باز رہو۔جسے سن کر میں رک جایا کرتا تھا اور اپنے گرد وپیش پر جب نظر ڈالتا تو کوئی آواز دینے والا دکھائی نہیں دیتا تھا ۔ جس کی وجہ سے مجھے دہشت سی معلوم ہوتی اور میں جلدی سے بھاگتا ہوا گھر آتا اور والدہ محترمہ کی آغوشِ محبت میں چھپ جاتا تھا ۔اب وہی آواز اپنی تنہائیوں میں سنا کرتا ہوں ،اگر کبھی مجھے نیند آتی ہے تو وہ آواز فوراً میرے کانوں میں آکر مجھے آگاہ کر دیتی ہے کہ تمہیں اس لئے پیدا نہیں کیا کہ تم سویا کرو۔(اخبا ر الاخیارص۲۰ فارسی)


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner