AD Banner

{ads}

(بچپن اعلی حضرت کی ایک حِکایت)

(بچپن اعلی حضرت کی ایک حِکایت)


            جنابِ سیِّد ایوب علی شاہ صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ بچپن میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کو گھر پر ایک مولوی صاحِب قراٰنِ مجید پڑھانے آیا کرتے تھے۔ ایک روز کا ذِکر ہے کہ مولوی صاحِب کسی آیتِ کریمہ میں بار بار ایک لفظ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کو بتاتے تھے مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کی زَبانِ مبارَک سے نہیں نکلتا تھا وہ *’’زَبَر‘‘* بتاتے تھے آپ *’’زیر‘‘* پڑھتے تھے یہ کیفیت جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کے دادا جان حضرتِ مولانا رضا علی خان صاحب رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے دیکھی تو حُضُور (یعنی اعلیٰ حضرت)  کو اپنے پاس بُلایا اور کلامِ پاک منگوا کر دیکھا تو اس میں کاتِب نے غَلَطی سے زیر کی جگہ زَبر لکھ دیا تھا، یعنی جو اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کی زَبان سے نکلتا تھا وہ صحیح تھا ۔

 آپ رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ کے دادا نے پوچھا کہ بیٹے جس طرح مولوی صاحب پڑھاتے تھے تم اُسی طرح کیوں نہیں پڑھتے تھے؟عرض کی:میں ارادہ کرتا تھا مگر زَبان پر قابو نہ پاتا تھا۔

      اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ خود فرماتے تھے کہ میرے استاد جن سے میں ابتدائی کتاب پڑھتا تھا، جب مجھے سبق پڑھا دیا کرتے ، ایک دو مرتبہ میں دیکھ کر کتاب بند کر دیتا، جب سبق سنتے تو حَرف بَحرف لفظ بہ لفظ سنا دیتا ۔روزانہ یہ حالت دیکھ کر سخت تعجُّب کرتے ۔ایک دن مجھ سے فرمانے لگے کہ احمد میاں !  یہ تو کہو تم آدَمی ہو یا جِنّ؟  کہ مجھ کو پڑھاتے دیر لگتی ہے مگر تم کو یاد کرتے دیر نہیں لگتی!  آپ نے فرمایا کہ اللّٰـ۔۔۔۔ـهْ ڪا شــڪر ہے میں انسان ہی ہوں ہاں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا فضل وکرم شامِل حال ہے۔(حیاتِ اعلٰی حضرت ج ۱ ص ۶۸)


طالب دعا
عبد اللطیف قادری بڑا رھوا بائسی پورنیہ بہار


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner