AD Banner

{ads}

(تصنیفات اعلی حضرت)

(تصنیفات اعلی حضرت)

            میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ یوں تو آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے  1286ھ سے1340ھ تک لاکھوں فتو ے دیئے ہوں گے ، لیکن افسوس کہ سب نَقل نہ کئے جاسکے، جو نَقل کرلیے گئے تھے اُن کا نام ’’اَلعَطایَا النَّبَوِیَّہ فِی الفَتاوَی الرَّضَوِیَّہ‘‘ رکھا گیا۔ فتاوٰی رضویہ  (مُخَرَّجہ)  کی 30جلدیں ہیں جن کے کل صَفحات 21656، کل سُوالات وجوابات :  6847 اور کل رسائل : 206 ہیں۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۳۰ ص۱۰ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیاء لاہور)

    قراٰن و حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کی وُسعَتِ نظرِی کا اندازہ آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے فتاوٰی کے مُطالَعے سے ہی ہوسکتا ہے۔کیونکہ آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے ہرفتوے میں دلائل کا سَمندر موج زَن ہے۔
  آپ رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ کے سات رسائل کے نام مُلاحَظہ ہوں :
 {1}’’سُبحٰنَ السُّبُّوح عَن عیبِ کِذبٍ مَقْبُوح ‘‘سچّے خدا پر جھوٹ کا بُہتان باندھنے والوں کے ردّ میں یہ رسالہ تحریر فرمایا جس نے مخالِفِین کے دم توڑ دیئے اور قلم نِچوڑ دیئے {2} مَقامِعُ الْحَدِید 3} اَلْاَمْنُ وَالْعُلٰی{4} تَجَلِّی الْیقین {5} اَلکَوکَبَۃُ الشَّھَابِیۃ{6} سَلّ السُّیُوف الھِندیہ{7} حیاتُ الموات ۔
عِلم کا چشمہ ہُوا ہے مَوج زَن تحریر میں
جب قلم تُو نے اُٹھایا اے امام احمدرضا
(وسائلِ بخشش ص۵۳۶)

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner