AD Banner

{ads}

(اللّٰہ تعالٰی سے عدمِ مؤاخذہ کا عہد لینا)

(اللّٰہ تعالٰی سے عدمِ مؤاخذہ کا عہد لینا)

     شیخ ابو نجیب سہروردی رضی اللّٰہُ عنہ بیان کرتے ہیں کہ 523 ھجرى کا واقعہ ہےکہ میں ایک وقت بغداد میں حضرت شیخ حماد رضی اللّٰہُ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا اس وقت حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہُ عنہ نے ایک طول طویل اور عجیب تقریر کیتو حضرت شیخ حماد رضی اللّٰہُ عنہ نے فرمایا:عبد القادر تم عجیب عجیب تقریریں کرتے ہوتمھیں اس بات کا خوف نہیں کہ خدائے تعالٰی تمہاری کسی بات پر تم سے مؤاخذہ کرنے لگےتو حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہُ عنہ نے اپنا ہاتھ آپ کے سینے پر رکھ دیااور کہا: کہ آپ نورِ قلب سے ملاحظہ فرمائیے کہ میری ہتھیلی میں کیا لکھا ہوا ہے؟پھر تھوڑی دیر کے بعد آپ نے اپنا ہاتھ اٹھا لیاشیخ حماد رضی اللّٰہُ عنہ نے فرمایا:کہ میں نے ان کی ہتھیلی میں لکھا دیکھا کہ انھوں نے اپنے پروردگار سے ستر (70) دفعہ عہد لیا ہے کہ وہ (یعنی اللّٰہ تعالٰی) ان سے مؤاخذہ نہ کرےگاپھر شیخ حماد رضی اللّٰہُ عنہ نے فرمایا:اب کوئی مضائقہ نہیں" ذالك فضل اللّٰہِ يؤتيہ من يشاء واللّٰہُ ذوالفضل العظيم "" یہ خدائے تعالٰی کا فضل ہے کہ جسے چاہے دے وہ اپنے فضل و کرم کا مالک ہے " رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین { قلائد الجواھر صفحہ: 85 / 86 }

 قوتِ غوثيہ کا مقام مع اللّٰہ وفی اللّٰہِ باللّٰہ 

     شیخ ابو سعید قیلوی نے بیان کیا ہے کہ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کا مقام مع اللّٰہ و فی اللّٰہِ باللّٰہ جس کے سامنے بڑی بڑی قوتیں بیکار تھیں- آپ بہت سے اولیاء متقدمین میں سے سبقت لے کر ایسے مقام پر پہنچے تھے کہ جہاں تنزل ممکن نہیں- خدائے تعالٰی نے آپ کی تحقیق و تدقیق کی وجہ سے آپ کو ایک بہت بڑے زبردست مقام پر پہنچایا تھا-( رضى اللّٰہُ تعالٰی عنهم اجمعين )

 شیخ عبدالقادر الجیلانی و البغدادی رضی اللّٰہُ تعالٰی عنہ جیسی قوت کسی کو نصیب نہیں 

     شیخ عبد الرحمٰن بن ابو الحسن علی بطائحی الرفاعی بیان کرتے ہیں کہ جب میں بغداد گیا تو حضرتِ شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہُ عنہ کی خدمتِ اقدس میں بھی حاضر ہوا اور جب آپ کے حال اور فراغتِ قلبی وغیرہ کے آپ کے دیگر حالات کو میں نے دیکھا تو میں حیران رہ گیا جب واپس آیا اور اپنے مامو بزرگوار کو اس بات کی اطلاع دی تو وہ فرمانے لگےاے میرے فرزند! حضرتِ شیخ عبد القادر جیلانی جیسی قوت کس کو نصیب ہے؟اور جس حال پر وہ ہیں کون رہ سکتا ہے اور جہاں تک کہ وہ پہنچے ہیں کون پہنچ سکتا ہے؟{ رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین }

  آپ کا مقام شک و شبہے سے بالاتر ہے

      ابو محمد حسن نے بیان کیا کہ میں نے شیخ علی قرشی کو بیان کرتے سنا کہ وہ ایک شخص سے کہہ رہے تھے کہ اگر تم حضرتِ شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہُ عنہ کو دیکھتے تو گویا تم ایک ایسے شخص کو دیکھتے کہ جس نے اپنے پروردگار کی راہ میں اپنی ساری قوت مٹادی اور اہلِ طریقت کو قوی کردیا ہے-آپ کا وصف حکماً و حالاً توحید تھا اور آپ کی تحقیق ظاہراً و باطناً شریعت تھی اور فراغت قلبی اور ہستی فانی و مشاہدۂ الٰہی آپ کا وصف تھا آپ ایسے مقام پر تھے کہ جہاں شک و شبہ کی مطلقاً گنجائش نہ تھی اور نہ آپ کے مقام سر میں اغیار کو جھگڑنے کا موقع مل سکتا تھا اور نہ قلب میں کسی قسم کی پریشانی ممکن تھی ملکوتِ اکبر آپ کے پیچھے رہ گیا تھا اور ملک اعظم آپ کے قدموں کے نیچے تھا - رضی اللّٰہُ تعالٰی عنھم اجمعین[ قلائد الجواھر  صفحہ: 90 ]

طالب دعا
عبد القاسم خان برکاتی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner