AD Banner

(کیا کتا حضرت آدم علیہ السلام کے پتلے کی مٹی سے بنا ہے ؟}

 {197)

(کیا کتا حضرت آدم علیہ السلام کے پتلے کی مٹی سے بنا ہے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا یہ واقعہ صحیح ہے کہ کتا کی پیدائش حضرت آدم علیہ السلام کے پتلا کی مٹی سے ہوئی ہے ؟مع حوالہ کے جواب عنایت فرما ئیں  المستفتی:۔ فیصل ربانی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجـــواب بعون الملک الوہاب

بیشک یہ واقعہ صحیح و درست ہےکہ کتے کی پیدائش حضرت آدم علیہ وسلم کے پتلے کی مٹی سے ہوئی ہے کہ جب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کا پتلا بنایا تو شیطان نے بغض و حسد سے اپنا تھوک جمع کر کے آدم علیہ السلام کے مقام ناف میں ڈال دیا اللہ تعالی نے حضرت جبریل علیہ السلام کو حکم دیا کہ اس تھوک کو مقام ناف سے نکالیں ۔آج جوناف کی گہرائی معلوم ہو تی ہے یہ جبریل علیہ السلام کاحضرت آدم علیہ السلام کے مقام ناف سے مٹی کرید نے کی وجہ سے ہےجیسا کہ تفسیر روح البیان میں ہے ’’جمع  ای ابلیس  بزاقہ فی فمہ والقا ہ علیہ فوقع بزاق العین علی موضع سرت آدم علیہ السلام فامراللہ جبریل نقور بزاق العین من بطن آدم فحفرت السر من تقدیر جبریل وخلق اللہ من تلک القوارہ کلبا‘‘(تفسیر روح البیان جلد اول)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد وسیم فیضی



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad