AD Banner

(عالم برزخ کسے کہتے ہیں؟)

 (206)

(عالم برزخ کسے کہتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ آخرت ہی کو عالم برزخ کہتے ہیں یا کوئی اور عالم ہے جسے برزخ کہتے ہیں؟ بینواوتوجروا                             المستفتی:۔محمد ریحان رضا ایم پی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

آخرت کوبرزخ نہیں کہتے ہیں بلکہ دنیا وآخرت کے درمیان میں عالم برزخ ہے جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیںدنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالَم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں، مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام اِنس وجن کو حسبِ مراتب اُس میں رہنا ہوتا ہے، اور یہ عالَم اِس دنیا سے بہت بڑا ہے۔ دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو، برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف۔(بہار شریعت حصہ اول)

و اللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ 

محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad