AD Banner

{ads}

(بزرگان دین کی تاریخ وفات کیوں منائی جاتی ہے ؟)

 (207)

(بزرگان دین کی تاریخ وفات کیوں منائی جاتی ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہم لوگ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پیدائش کے دن کو مناتے ہیں لیکن اولیائےکرام کے وفات کے دن کو مناتے ہیں ایسا کیوں ؟     المستفتی:۔ غلام صمدانی بنگال

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

 ارشاد باری ہے ’’وَاَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ‘‘اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچاکرو ۔ (سورہ والضحیٰ ۱۱)

چونکہ حضور ﷺ ہمارے لئے رب تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں اس لئے ہم حضور ﷺ کی ولادت مناتے ہیں ۔اوروفات کے دن اور اولیائے کرام کا عرس اس لئے مناتے ہیں کہ اس تاریخ کو ان کی خاص توجہ ہوتی ہے فیوض و برکات لینے کے لئے عرس کا دن زیادہ بہتر ہوتا ہے چنانچہ امام عاشقاں سرکار اعلی حضرت امام احمدرضاخان رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ بزرگان دین کے اعراس کی تعین میں بھی کوئی مصلحت ہے تو آپ جوابا ارشاد فرماتے ہیں کہ ہاں اولیاء کرام کی ارواح طیبہ کو ان کے وصال کے دن قبور کریمہ کی طرف توجہ زیادہ ہوتی ہے چناچہ وہ وقت جو خالص وصال کا ہے اخذ برکات کے لئےزیادہ مناسب ہوتا ہے۔( الملفوظ شریف صفحہ ۳۸۳ )

 واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب

 کتبہ

 حقیر محمد علی قادری واحدی


فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads