AD Banner

{ads}

دیوبندیوں کی کتاب فروخت کرنا کیساہے؟

(دیوبندیوں کی کتاب فروخت کرنا کیساہے؟)

 مسئلہ:- سنی صحیح العقیدہ  کو  وہابیوں دیوبندیوں کی کتابیں فروخت کرنا کیسا ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

صرف علماء اہلسنت کے ہاتھ بیچنا جائز ہے اور وہ علماء جو بحیثیتِ مناظر ہوں یعنی جس کے اندر بد مذہبوں کا رد کرنے کی صلاحیت ہو  ورنہ ہر کسی کے ساتھ وہ کتابیں  فروخت کرنا جائز نہیں، فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۵۳۸ میں ہے : وہابیہ و دیوبندیہ اور بد مذہبوں کی وہ کتابیں جن میں کفریہ باتیں ہیں یعنی اللہ جل جلالہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ عبارات ہیں جیسے تحذیر الناس حفظ الایمان اور بہشتی زیور اور علاوہ اور بھی یے تمام کتب بد مذہبوں یا سنی صحیح العقیدہ عوام کو فروخت کرنا نا جائز ہے کیوں کہ یہ کتابیں گمراہ کن ہیں انکا پڑھنا اور عوام کو تعلیم دینا گناہ ہے تو ان تمام کتابوں کا بیچنا گناہ پر تعاون اور اُن کے مذہب کی اشاعت میں مدد ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہےولا تعاونوا على الإثم والعدوان یعنی گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نا کرو

البتہ علمائے کرام اہل سنت کے ہاتھ بیچنا جائز ہے کہ یہ حضرات اِس لئے یے کتابیں رکھتے ہیں کہ بد مذہبوں کو دکھا کر اتمام حجت کریں یا اُنکا رد کریں اہل سنت کی لائبریریوں میں بھی یہ کتابیں انہیں اغراض ومقاصد کے لئے رکھی جاتی ہیں تو ایسی لائبریریوں کے لئے بھی بیچنا جائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم

۲۲ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads