AD Banner

{ads}

(بیمار روزہ نہ رہا تو کفارہ دے سکتاہے؟)

 (بیمار روزہ نہ رہا تو کفارہ دے سکتاہے؟)


مسئلہ ۹: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا ہے تو کیا کفارہ دینا پڑے گا یا نہیں ؟بینواتوجروا۔
مسئولہ محمد شفیق احمد، محلہ لا لباغ مرادآباد، ۱۹؍جنوری ۱۹۶۵؁ء

الجواب: بیماری کے باعث جو شخص روزہ نہ رکھ سکے، اس پر لازم ہے کہ وہ صحت وتندرستی کے بعد ان روزوں کی قضاء کرے۔ اس صورت میں کفارہ نہیں دینا پڑے گا۔ کفارہ تو روزہ کی حالت میں قصدا کھانے پینے، جماع کرنے سے اور بعض دیگر ممنوعات کے ارتکاب سے دینا پڑتا ہے، قالاللہ تعالی {فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِیْضاً اَوْعَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ} [البقرہ: ۱۸۴] (اگر تم میں کوئی بیمار ہو، یا حالت سفر میں ہو، تو وہ دوسرے دنوں میں روزہ رکھیں )۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ 
علامہ محمد حبیب اللہ نعیمی اشرفی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads