AD Banner

{ads}

روزہ کی حالت میں برش سے منجن لگاکر دانت صاف کرنا کیساہے؟

 روزہ کی حالت میں برش سے منجن لگاکر دانت صاف کرنا کیساہے؟

مسئلہ ۶: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ ایک صاحب نے روزہ کی حالت میں برش سے منجن لگاکر دانت صاف کرلئے یہ فعل ان کا جائز ہے یا ناجائز ہے؟

مسئولہ …… ۷؍رمضان شریف ۱۹۸۷؁ء یکشنبہ

الجواب: برش سے دانتوں کو صاف کرنا، منجن لگا کر یا کوئی دوسری دانت صاف کرنے والی چیز لگاکر یا مسواک کرنا، کسی چیز کی بھی ہو یہ تمام چیزیں جائز و مباح ہیں ۔ سنت اصل میں مسواک سے دانت اور منہ کا صاف کرنا ہے، لیکن دوسری چیزوں سے دانت اور منہ صاف کرنا بھی جائز و صحیح ہے۔ اس میں ناجائز اور حرام و ممنوع ہونے کا قول غلط و باطل ہے، آخر کُلی تو ضرور کی جاتی ہے، پانی کا ذائقہ بھی تومحسوس ہوسکتا ہے، بلکہ ہوتا ہے۔ واللہ تعالی اعلم


کتبہ 

علامہ محمد حبیب اللہ نعیمی اشرفی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads