(طواف مسجد حرام سے کریں یا با ہر سے کریں؟)
مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ!طواف مسجد حرام میں کریں یا با ہر سے کریں ؟بینوا توجروا
المستفتی: جا وید رضا قادری
الجواب بعون المجیب الوہاب
طواف مسجد حرام کے اندر سے ہی کر نا ضروری ہے اگر با ہر سے کرے گا طواف نہ ہوگا ۔جیسا کہ علا مہ حصکفی حنفی رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں ’’ان مکان الطواف داخل المسجدولو ورا ء زمزم لا خا رجہ ‘‘ اھ ملخصا (در مختار مع شا می جلد ۳؍ ۵۰۹) واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معین الدین خاں رضوی غفر لہ القوی
۲۰؍ ربیع النور ۱۴۳۰ھ
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔