AD Banner

{ads}

(مجددینِ اسلام کی فہرست)

(مجددینِ اسلام کی فہرست)


حضورصلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم کے اس دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد آپ کے ارشاد(اِنَّ اللّٰه يبعث ....)کے مطابق مجددین کا سلسلہ جاری رہاجن کی فہرست درج ذیل ہے۔
پہلی(1)صدی کے مجدد بالاتفاق حضرت عمر بن عبدالعزیز ہیں.
دوسری(2)صدی کے مجدد امام محمد بن ادریس شافعی اورامام حسن بن زیاد ہیں.
تیسری(3)صدی کے مجدد قاضی ابوالعباس شافعی،امام ابوالحسن اشعری اور امام محمد بن جریر طبری ہیں۔
چوتھی(4)صدی کے مجد د امام ابو بکر بن باقلانی اور امام ابو حامد اسفرائنی ہیں۔
پانچویں(5)صدی کے مجدد قاضی فخر الدین حنفی اور امام ابوالحامد محمد بن محمد غزالی شافعی ہیں۔
چھٹی(6)صدی کے مجددامام فخر الدین محمد بن عمر ضیاءالدین رازی ہیں۔
ساتویں(7)صدی کے مجدد  امام تقی الدین بن دقیق ہیں۔
آٹھویں(8)صدی کے مجدد امام زین الدین عراقی،علامہ شمس الدین جزری اور علامہ سراج الدین بلقینی (استاذِگرامی امام جلال الدین سیوطی)ہیں۔
نویں(9)صدی کے مجدد امام حافظ جلال الدین عبدالرحمٰن بن ابوبکر سیوطی شافعی اور امام شمس الدین سخاوی ہیں۔
دسویں(10)صدی کے مجدد امام شہاب الدین رملی اور علامہ علی بن سلطان محمد القاری ہیں۔
گیارہویں(11)صدی کے مجدد حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی اور شیخ عبدالحق محدث دہلوی ہیں۔
بارہویں(12)صدی کے مجدد اورنگ زیب عالمگیراور شاہ کلیم اللہ چشتی ہیں ۔
تیرہویں(13)صدی کے مجدد شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ہیں۔
چودہویں(14)صدی کے مجدد امام احمد رضا خان قادری ہیں رحمہم اللہ اجمعین (اعلٰی حضرت اعلٰی سيرت صفحہ،٧٩)



دعاہےاللّٰه(عزوجل)پیارےمحبوبﷺوانبیائےکرام(علیھم السّلام)وصحابہ کرام(علیھم الرضوان)واولیاۓِعظام(رحمہم اللّٰه) کے صدقے میں میری اورجملہ مومنین ومومنات کی مغفرت فرمائے۔(آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ علیہ وسلّم)

طالبِ دعا:
گدائےِ غوث و خواجہ و رضا
عبدالوحید قادری شاہ پور بلگام کرناٹک

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads