AD Banner

{ads}

(سیرت اعلی حضرت کے چند گوشے)

(سیرت اعلی حضرت کے چند گوشے)


اعلٰی حضرت10شوال1272ہجری کو بریلی شریف میں پیدا ہوئے
اعلیٰ حضرت کا نام: ”محمد“ تھا، دادا نے ”احمد رضا“ کہہ کر پُکارا اور اسی نام سے آپ مشہور ہوئے
اعلیٰ حضرت کے والد کا نام: نقی علی خان تھا
اعلیٰ حضرت کے دادا کا نام: رضا علی خان تھا
اعلیٰ حضرت نے تقریباً4سال کی عمر میں ناظرہ قراٰن پاک ختم فرما لیا تھا
اعلی حضرت نے ایک ماہ میں قرآنِ مجید حفظ کیا
اعلیٰ حضرت نے6سال کی عمر میں عیدِ میلادُ النّبی کے موضوع پر ایک بڑے اجتماع میں بیان فرمایا تھا
اعلیٰ حضرت نے8سال کی عمر میں وراثت کے ایک مسئلے کا شاندار جواب لکھا
اعلیٰ حضرت نے8سال ہی کی عمر میں علمِ نحو کی کتاب”ہِدایٙۃُ النّحو“ پڑھی اور اس کی عربی شرح بھی لکھی
اعلیٰ حضرت نے13سال 10ماہ کی عمر میں عُلومِ درسیہ سے فراغت پاکر دستار فضیلت حاصل کی
اعلیٰ حضرت نے13سال10ماہ ہی کی عمر سے فتویٰ نویسی و درس و تدریس کا آغاز فرمایا
اعلیٰ حضرت کا19سال کی عمر میں نکاح ہوا
اعلیٰ حضرت22سال کی عمر میں بیعت ہوئےپھر پیر و مرشد نے آپ کو تمام سلاسل کی اجازت و خلافت بھی عطا فرمادی
اعلیٰ حضرت نے23سال کی عمر میں پہلی بار حج کی سعادت حاصل کی
اعلیٰ حضرت نے31سال کی عمر میں مشہور ”قصیدہ معراجیہ“ ”وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے“ تحریر فرمایا تھا
اعلیٰ حضرت نے عشق و محبت سے لبریز نعتیہ دیوان "حدائقِ بخشش" تحریر فرمایا
اعلیٰ حضرت کو1318ہجری میں46سال کی عمر میں ”مجدد مائۃ حاضرہ یعنی اس صدی کے مجدد“ کا خطاب ملا تھا
اعلیٰ حضرت نے51سال کی عمر میں دوسری بار حج کی سعادت حاصل کی
اعلیٰ حضرت نے51سال ہی کی عمر میں مکۃ المکرمہ میں صرف8گھنٹے میں علمِ غیبِ مصطفےٰ پر عربی زبان میں ایک ضخیم کتاب ”اَلدَّولَۃُ المَکیہ“ لکھی
اعلیٰ حضرت نے ایک ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ فرمایا
اعلیٰ حضرت کو قرآن و حدیث سمیت55سے زائد علوم پر مہارت حاصل تھی
اعلیٰ حضرت نے عربی، فارسی اور اُردو زبان میں ہزار(1000)کتابیں لکھیں
اعلیٰ حضرت کے فتاویٰ کا مجموعہ ”فتاویٰ رضویہ“(32جلدوں)کے نام سے مشہور ہے
اعلیٰ حضرت کا وصال68سال کی عمر میں25صفرالمظفر1340ہجر ی)بروزجمعه کو ہوا۔

مُلکِ سُخٙن کی شاہی تم کو رضا مُسٙلّٙم
جس سٙمْت آگئے ہو سِکّے بٹھا دیے ہیں-


دعاہےاللّٰه(عزوجل)پیارےمحبوبﷺوانبیائےکرام(علیھم السّلام)وصحابہ کرام(علیھم الرضوان)واولیاۓِعظام(رحمہم اللّٰه) کے صدقے میں میری اورجملہ مومنین ومومنات کی مغفرت فرمائے۔(آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ علیہ وسلّم)

طالبِ دعا:
گدائےِ غوث و خواجہ و رضا
عبدالوحید قادری شاہ پور بلگام کرناٹک

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads