AD Banner

{ads}

(عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ابتداء کب سے ہوئی؟)

 (عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ابتداء کب سے ہوئی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عیدالفطر اورعیدالاضحیٰ یہ کب اور کیسے بنیں اسکی مکمل تاریخ کو بیان کریں       

 المستفتی:۔محمد دلشاد رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

  حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ طیبہ تشریف لائے تو یہاں کے لوگ سال میں دودن بطورلہولعب(کھیل کودوغیرہ) مناتے تھے آپﷺ نےانہیں  یہ دونوں دن منانےسے منع کردیا اور ان کی بجائے دو دن بطور عید منانے کی اجازت دی۔ایک دن عید الفطر کا جو یکم شوال المکرم میں روزوں کی تکمیل کے سلسلے میں منایا جاتا ہے جبکہ دوسرا دن عید الاضحی کا ہے جو یاد سنت ابراہیمی کے طور پر منایا جاتا ہے دونوں دنوں میں مسلمان خودخوش ہوتے اور ان کا پروردگار عالم بھی ۔ غیرمسلم اقوام سال میں اپنےدودن مناکرخودتوخوش ہوتی ہےلیکن انکےخدا کے خوش ہونے نہ ہونے کا انہیں یقین نہیں ہے گویا مسلمانوں کے اسلامی تہواربامقصد ہوتے ہیں جبکہ غیرمسلموں کےتہواربےمقصد اور فضول ہوتے ہیں۔

(شرح مسندامام اعظم کتاب الصلوٰۃ صفحہ۳۴۸)

  حاصل کلام یہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ ہجرت کرکے تشریف لے گئے تو وہاں کے لوگ کھیل تماشوں میں سال میں دودن گزارتے تھے نبی کریمﷺ نے منع فرمایا اور ان کو عیدین کےتہوار عطا فرمائے تاکہ ان کی خوشی بھی ہوجائے اور اللہ کی عبادت بھی ہو جائے عیدین کی نماز ہجرت کے بعد سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کے ساتھ مدینہ شریف میں ادا فرمائی۔واللہ تعا لیٰ اعلم  بالصواب

کتبہ

 عبید اللہ رضوی بریلوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads