AD Banner

{ads}

(کبھی کبھی امامت کرنے والاکیاعید کی نماز پڑھا سکتا ہے؟)

 (کبھی کبھی امامت کرنے والاکیاعید کی نماز پڑھا سکتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید ایک طالب علم ہے جو کبھی کبھی پنج وقتہ نمازپڑھادیتا ہے تو کیا زید عید کی نماز پڑھا سکتا ہے؟ مفصل ومدلل جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی

 المستفتی:۔محمد ابوالکلام بنارس 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  سرکاراعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریرفرماتے ہیں کہ جمعہ وعیدین کی امامت پنجگانہ کی امامت سے بہت خاص ہے امامت پنجگانہ میں صرف اتنا ضرور ہےکہ امام کی طہارت ونماز صحیح ہوقرآن عظیم صحیح پڑھتاہوبدمذہب نہ ہوفاسق معلن نہ ہو پھر جو کوئی پڑھادےگانماز بلاخلل ہوجائےگی بخلاف نمازجمعہ وعیدین، کہ ان کے لئے شرط ہے کہ امام خودسلطان اسلام ہویااس کاماذون اورجہاںیہ نہ ہوں توبضرورت جسےعام مسلمانوں نے جمعہ وعیدین کاامام مقرر کیا ہوکمافی الدرالمختاروغیرہ دوسراشخص اگرچہ کیساہی عالم وصالح ہو ان نمازوں کی امامت نہیں کرسکتااگر کرے گانمازنہ ہوگی۔(فتاویٰ رضویہ قدیم جلد سوم صفحہ ۸۰۱)

  جہاں اسلامی سلطنت نہ ہو وہاں جوسب سے بڑا فقیہ سنی صحیح العقیدہ ہو، احکام شرعیہ جاری کرنےمیں سلطان اسلام کے قائم مقام ہے لہذا وہی جمعہ وعیدین قائم کرےبغیراس کی اجازت کےنہیں ہوسکتا اور یہ بھی نہ ہو تو عام لوگ جس کو امام بنائیں،عالم کےہوتےہوئے عوام بطورخودکسی کوامام نہیں بناسکتے نہ یہ ہوسکتاہے کہ دوچارشخص کسی کو امام مقرر کرلیں ایساجمعہ کہیں سےثابت نہیں۔(بہار شریعت حصہ چہارم)

  خلاصہ عیدین کےلئے وہی شرائط ہیں جو جمعہ کے لئے ہیں تواگرزیدماذون یامقررہ امام ہے توعیدکی امامت کرسکتا ہے ورنہ نہیں اگرکرےگاتونمازہوگی ہی نہیں۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خاں امجدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads