AD Banner

(بغیر فجر کی نماز پڑھے عید و بقرعید کی نماز پڑھنا کیساہے؟)

 (بغیر فجر کی نماز پڑھے عید و بقرعید کی نماز پڑھنا کیساہے؟)

اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ الــلّٰــهِ وَبَـــرْڪَاتُـهُ‎

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو شخص فجر کی نماز نہ پڑھے تو کیا اس کی عیدین کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟            

 المستفتی:۔ مولانا عتیق رضا بہرائچ شریف

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

بـسـم الــلّٰــہ الـرحـمـن الـرحـیم

الجواب بعون الملک الوہاب

   اگر کسی نےفجر کی نماز نہیں پڑھی یا جو لوگ نماز پنجگانہ نہیں پڑھتے ہیں یا صرف جمعہ اور عیدین کی نماز ادا کرتے ہیں انکی نماز جمعہ صحیح ہے اور عیدین بھی جب کہ ان نمازوں کی صحت شرائط پائے جائیں لیکن نمازیں پنجگانہ نہ پڑھنے کی وجہ سے نماز عیدین اورجمعہ کے صحت پر اثر نہ پڑے ،ہاں نماز پنجگانہ قصداً چھوڑنا سخت گناہ و حرام ہے توجو لوگ عید اور بقرعید اور جمعہ کی نمازیں پڑھتے ہیں مگر نماز پنجگانہ نہیں پڑھتے  ہیں وہ اسکے باعث سخت گنہگار اور مستحق عذاب نار ہیں حدیث شریف میں ہے کہ’’من ترک الصلاۃ متعمدا فقد کفر‘‘یعنی جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کیا گویا کہ اس نے کفر جیسا کام کیا۔(کنز العمال۸؍ص۲۸۰؍بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول)واللّہ تعالیٰ  اعلم بالصواب

کتبہ 

محمد انیس الرحمن حنفی رضوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad