(غنی کا حج افضل ہے یا فقیر کا ؟)
مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کراس مسئلہ میں کہ!زیدغنی ہے اور بکر فقیر تو اس میں سے کس کاحج افضل ہے ؟بینوا توجروا المستفتی:محمد صدیقی نوری جبل پو ری
الجواب بعون المجیب الوہاب
غنی کا حج فقیر کے حج سے افضل ہے ۔جیسا کہ علا مہ ابن نجیم مصری علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں ’’حج الغنی افضل من حج الفقیر لأ ن الفقیر یؤدی الفرض من مکۃ وھو متطوع فی ذہا بہ وفضیلۃ الفرض افضل من فضیلۃ التطوع ‘‘ اھ ملخصا ( الاشباہ و النظا ئر جلد ؍۱؍۱۷۳؍مطبوعہ ریاض) واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معین الدین خاں رضو ی غفر لہ القوی
۲۷؍ شوال المکرم۱۴۲۹ھ
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔