AD Banner

{ads}

کیامدینہ منورہ میں شوال کا چاند دیکھنے سے حج فرض ہو جا تا ہے ؟

(کیامدینہ منورہ میں شوال کا چاند دیکھنے سے حج فرض ہو جا تا ہے ؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ!زید کو بکر نے ماہ رمضان المبا رک میں عمرہ کرنے بھیجا زیدنے مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کیا اور عید بھی مدینہ شریف میں کی اور واپسی پر ہندو ستان پہو نچا کچھ لوگوں نے کہا کہ زید پر حج فرض ہو گیا ہے کیو نکہ زید نے شوال کا چا ند مدینہ منورہ میں دیکھا ہے عند الشرع مسئلہ کا جواب تحریر فرما کرعند اللہ ما جور ہوں؟بینوا توجروا

المستفتی۔مولانا محمد منظور عالم پورنیہ بہار

الجواب بعون المجیب الوہاب

اگر حج بدل کے لئے کسی نے ایسے فقیر کو بھیجا جس نے اپنا حج نہ کیا تھا ایسا شخص مکہ معظمہ میں داخل ہوا تو اس پر حج فرض ہوا یا نہیں ؟ اس بابت فقہا ء عظام کا اختلاف ہے بعض ائمہ کرام نے فرما یا کہ اس فقیر پر حج فرض ہے وہ مکہ معظمہ میں سال بھر رکے اور دوسرے سال حج ادا کرے اور واپس آ گیا تو دوسرے سال حج کو جا ئے اور بعض ائمہ کرام نے فرمایا کہ اس پر حج فرض نہیں اس لئے کہ وہ آمر کے مال سے گیا ہے اگر اس پر حج فرض ہوا تو اسے وہاں رکنا پڑے گا یا وطن واپس آیا تو دوسرے سال جانا پڑے گا اور ان صورتوں میں حرج عظیم ہے ۔اور سیدی علا مہ عبد الغنی نا بلسی رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے اس پر فتویٰ دیا ہے ۔

جیسا کہ علا مہ شا می حنفی رضی اللہ تعا لیٰ عنہ تحریر فرما تے ہیں :’’وافتی سیدی عبد الغنی النا بلسی بخلا فہ والف فیہ رسالۃ لانہ فی ھذا العام لا یمکنہ الحج عن نفسہ لان سفرہ بمال الآمر فیحرم عن الآمر و یحج عنہ وفی تکلیفہ بالا قا مۃ بمکۃ الی قابل لیحج عن نفسہ ویترک عیا لہ ببلدہ حرج عظیم وکذا فی تکلیفہ با لعود و ھو فقیر حرج عظیم ایضا ‘‘ (فتا وی شا می جلد  ۴؍۲۲)

لہذا زید پر جبکہ سوا ری اور حج کے دوران سفر خرچ اور بچوں کے لئے فا ضل نفقہ کا مالک نہ ہو تو اس پر بدر جہ اولیٰ حج فرض نہیں کہ اس صورت میں وہ مکہ مکرمہ میں ایام حج میں داخل بھی نہ ہوا ۔اھ ملخصا  واللہ تعا لیٰ اعلم 

کتبہ

محمد معین الدین خاں رضوی غفر لہ القوی

۲۰؍ ذی القعدہ ۱۴۲۹؁ھ






مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads