AD Banner

( عید گاہ میں نماز جنازہ پڑ ھنا کیسا ہے؟)

 ( عید گاہ میں نماز جنازہ پڑ ھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عید گاہ میں نماز جنازہ پڑ ھنا کیسا ہے؟مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ عبد القادر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
عیدگاہ میںنماز جنازہ پڑھنا جائز و درست ہے طحطاوی علی المراقی میں ہے’’ لا تکرہ فی مسجد اعدلھا وکذا فی مدرسۃ  ومصلی عید‘‘ (طحطاوی علی المراقی مطبوعہ قسطنطنیہ صفحہ ۳۲۶)
 اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۱۸۲؍کی اس عبارت سے بھی مصرح ہے کہ عید گاہ اقتدا کے مسائل میں مسجد کے حکم میں ہے اگر چہ امام و مقتدی کے درمیان کئی صفوں کی جگہ فاصل ہو اورباقی احکام مسجد کے اس پر نہیں ۔(بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ۲۶۵؍جنازہ کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ
 محمدافسررضاسعدی عفی عنہ



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad