AD Banner

(یا علی المدد کہنا کیسا ہے؟)

 (یا علی المدد کہنا کیسا ہے؟)

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یاعلی رضی اللہ عنہ المدد کہنا شرک ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔شکیل احمد ملک امام خطیب جامع مسجد سنگلی کوٹ تحصیل چسانہ ضلع ریاسی جموں و کشمیر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

بلاشبہ یاعلی المدد کہنا جائز و درست ہے اور مدد کی امید ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو رب تعالیٰ نے ایسی قوتیں عطا کی ہے کہ وہ پکارنے والوں کی مدد کرسکتے ہیں بلکہ آپ کی اولادوں میں بہت سے ایسے شان والے گزرے ہیں جو پکارنے والوں کی مدد کرتے ہیںاور یا علی المدد یا کسی بھی بزرگ سے مدد مانگنے کو شرک کہنا یہ بدمذہبوں اور گمراہوں کی بولی ہے۔ سیدی سرکار اعلیحضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ شریف  میں جواہر خمسہ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں: شاہ محمد غوث گوالیاری علیہ رحمۃاللہ الباری کی کتاب جواہر خمسہ جس کے وظائف کی جید وبُزُرْگ اولیائے کرام رحمہم اللہ نے اجازتیں دیں جن میں شاہ ولیُّ اللہ مُحدِّث دِہلوی بھی شامل ہیں اس کتاب میں ہے نادِ علی َہفْت بار یاسَہ بار یایک بار بخوانْدہ و آں اِیں اَسْت یعنی سات بار یا تین بار یا ایک بار نادِ علی پڑھے اور وہ یہ ہے ۔نَادِ عَلِیًّا مَّظْھَرَ الْعَجَائِبِ تَجِدْہُ عَوْنًا لَّکَ فِی النَّوَائِبِ کُلُّ ھَمٍّ وَّغَمٍّ سَیَنْجَلِیْ بِوِلَایَتِکَ یَاعَلِیُّ یَاعَلِیُّ یَاعَلِیُّ۔حضرت علی کو پکار جو عجائب کے مَظْہر ہیں انہیں تمام مصیبتوں میں اپنا مددگا ر پائے گا  ہر رنج وغم دُور ہو جائے گا آپ کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولایت سے یا علی یا علی یا علی ۔نیز آگے اور فرماتے ہیں :گر مولاعلی کو مُشکِل کُشا ماننا مصیبت کے وَقت مددگار جاننا ہنگامِ یعنی وقتِ غم وتکلیف اُس جناب کونِدا کرنا یا علی یا علی کا دم بھرنا شِرْ ک ہو تومَعَاذَ اللہ تمہارے نزدیک حضرات مذکورین سب کفار ومشرکین ٹھہریں اور سب سے بڑھ کر بھاری مشرِک کٹَّر کافر عِیاذاًبِاللہ شاہ ولیُّ اللہ ہوں جو مشرِکوں کو اولیاءُ اللہ جانتے اَلْعِیَاذُ بِاللہِ رَبِّ۔(فتاوی رضویہ جلد ۹ صفحہ ۸۲۳ تا ۸۲۴ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ
محمد راحت رضا نیپالی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad