AD Banner

( عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟)

 ( عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعد نما ز عصر وقت مکروہ سے پہلے نما ز جنازہ ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں اور مکروہ وقت میں کوئی نماز جا ئز نہیں تو اگر قصدا نماز جنازہ مکروہ وقت میں ادا کی گئی تو نما ز ہوئی یا نہیں؟ با حوالہ جواب عنا یت فر ما ئیں کرم نوا زی ہو گی۔
المستفتی:۔تنویر حسین رضو ی کٹیہا ری
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
 اگرمکروہ وقت میں جنازہ لایاگیا تو اس وقت نمازجنازہ پڑھنے میں حرج نہیں حرج اس صورت میں کہ جنازہ پہلے سے تیارتھالیکن نمازادانہیں کی گئی پھر مکروہ وقت لگ گیا تو اب پڑھناجائز نہیںہے جیساکہ مرکزتربیت افتاء میں ہے کہ جنازہ مکروہ وقت میں لایا گیا تونما ز ادا کر نے میں کوئی حرج نہیں اورپہلے سے ہی لاکررکھاہواتھاکہ مکروہ وقت آگیاتواب جائزنہیں یہاںتک کہ مکروہ وقت گزرجائے فتاوی ہندیہ میں ہے’’اذاوجبت صلوۃ الجنازۃ وسجدۃ  التلاوۃفی وقت مباح واخرتاالی ھذالوقت فانہ لایجوز قطعا امالوو جبتافی ھذالوقت وادیتافیہ جازلانھاادیت ناقصۃ کماوجبت کذافی السراج الوھاج‘‘ 
(فتاوی ہندیہ جلداول صفحہ ۵۲)
اورحضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جنازہ اگراوقات ممنوعہ میں لایاگیا تواسی وقت پڑھیں کوئی کراہت نہیں کراہت اس صورت میں ہے کہ پیشترسے تیار موجودہے اور تاخیرکی یہاں تک کہ وقت کراہت آگیا ۔(بہار شریعت جلداول حصہ سوم صفحہ ۲۱؍؍بحوالہ فتاوی مرکزتریبت افتاء جلداول صفحہ ۳۳۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ
 محمدافسررضا سعدی عفی عنہ





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad